بنگلورو،4؍نومبر(ایس او نیوز) انجینئرنگ اوردیگرپیشہ ورانہ کورسس میں داخلوں کے لئے سی ای ٹی رینک یافتہ امیدواروں کی کونسلنگ ابھی شروع نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جنرل سکریٹری جی کمارنائک نے کہا کہ کل ہند تکنیکی تعلیمی پریشد(اے آئی بی ٹی ای) کوایک مکتوب روانہ کرکے انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کی سرگرمیوں کودسمبرکے آخرتک ملتوی کیاجائے۔
اطلاع کے مطابق میڈیکل کونسل آف انڈیا(ایم سی آئی) نے کل ہندسطح پر نیٹ رینک(اے آئی اے) یافتگان کے کونسلنگ کاآغاز کیا ہے، جس کے تحت پہلے راؤنڈ میں 6/تا12/نومبرداخلوں کی گنجائش ہوگی۔ پہلے مرحلہ کے میڈیکل سیٹوں کی تقسیم کے بعد ریاستوں کے حصہ کی سیٹوں اورکونسلنگ کاٹائم ٹیبل ایم سی آئی جاری کرے گی۔
کمارنائک نے بتایاہے کہ نومبر کے آخرتک انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ مکمل کرکے یکم دسمبر سے کلاسس شروع کرنے اے آئی سی ٹی آئی نے احکامات جاری کئے ہیں۔لیکن نیٹ کونسلنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ وقت پرانجینئرنگ میں داخلے ناممکن ہیں۔